پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آج سے انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع

07:34 PM, 15 Aug, 2017

لاہور: انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے پنجاب کے تعلیمی اداروںمیں آج سے انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت بند کرنے کی 14 اگست تک ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے جس کے بعد اب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق ایجوکیشنل انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی انسٹیٹیوشنل فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشنز 2017 کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی تعلیمی اداروں، اکیڈمیز اور کوچنگ سینٹرز کی 100 میٹر کی حدود میں لگائی گئی ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پابندی سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں لگائی گئی ہے کیوں کہ کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ اور کیفین بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزیدخبریں