اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی موت کا فرشتہ بن کر کشمیریوں سے گلے لگ رہا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کی آواز بنیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا میں بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کی تقریب سے نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یوم سیاہ پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے سے مہربان ملک ،مطلوب انقلابی،چوھدری منظور سمیت دیگر کشمیری راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام ستر سال سے بھارتی بربریت کا سامنا کررہے ہیں کشمیریوں کو استعواب رائے کا حق دینے سے قبل جشن آزادی منانے کابھارت کو کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کررہاہے مقبوضہ وادی میں دس لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے اقوام عالم بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔
بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کا قاتل ہے بھارتی وزیر اعظم کا بیان کہ کشمیر کا مسئلہ گالی اور گولی سے نہیں کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی جب سے اقتدار میں آیا ہے موت کا فرشتہ بن کر کشمیرویں کو گلے لگا رہا ہے ان کی تقریر کا یہ مطلب ہے مقبوضہ کشمیر ہزاروں کی تعداد میں شہری لاپتہ ہیں اور یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں جتنے لوگ قتل ہونے ان کی تعداد عالمی جنگوں میں قتل ہونے والے شہریوں سے زیادہ ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج حریت قائدین کو بھارت نے نظر بند کیا ہوا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کے لیے آواز بلند کریں جن کی آواز بھارت نے بند کی ہوئی ہے آزادی کا مطلب ہوتا ہے کہ شہری آزادی سے سے سیاسی جماعت بنا سکیں کشمیری بغیر کسی ہتھیار کے بھارتی قابض افواج سے لڑ رہے ہیں مودی کے موجودہ بیانات سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے اس لیے وہ اس طرح کے بیانات دے رہا ہے باوجود اس کے کہ مقبوضہ کشمیر میں اخبارات اور میڈیا کو تباہ کر دیا ہے مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی جاری ہے بھارتی ستر سال سے جشن منا رہا ہے جبکہ کشمیری ستر سال سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں گو انڈیا گو بیک کے نعرے ان کے چہرے پر سیاسہ دھبے ہیں۔پاکستانی عوام آزادی کے دن شکرانہ کے نوافل ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں