سونو سود نے اداکاری کیلئے اپنا خواب ادھورا چھوڑ دیا

07:15 PM, 15 Aug, 2017

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار سونو سود نے اداکاری کیلئے اپنا باکسر بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا خواب تھا کہ وہ باکسر بنیں لیکن پھر وہ اداکاری کے شعبے میں آگئے جس کے باعث ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنا یہ خواب فلم میں باکسر کا کردار ادا کر کے پورا کریں گے۔

مزیدخبریں