ممبئی: معروف بالی و وڈ اداکارہ اور انڈیا وائلڈ لائف ٹرسٹ کی برانڈ امبیسڈر دیا مرزا نے ہاتھیوں کے بچاﺅ کے لئے مہم”گج یاترا“ کا افتتاح کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہم کا مقصد ہاتھیوں کے شکاراور ان کے اعضاءکی سمگلنگ کی روک تھام ہے۔مہم کا اشتراک آئی ایف اے ڈبلیو نے کیا ہے۔تقریب کے دوران دیا مرزا نے کہا کہ صاف آب و ہوا ، پانی، دریااور جنگلات کا تحفظ چاہتے ہیں توہمیں اپنے جنگلات اورجانوروں کاتحفظ کو یقینی بناناہو گا۔تقریب میں ارجن رام پال ،ڈیانا پنٹے، جیکی بھگنانی،پوجا ہیج، سایانی گپتا نے شرکت کی۔