لاہور کا صحرائی جہاز جس کی قیمت صرف15 لاکھ روپے

03:59 PM, 15 Aug, 2017

لاہور: جہاز تو جہاز ہوتا ہے، چاہے وہ ہوائی ہو یا صحرائی ،لاہور کی شاہ پور کانجراں منڈی میں بھی ایک ایسا ہی جہازپہنچ چکا ہے۔ جسکے انداز ہی نرالےہیں۔صحرائی جہاز یعنی کہ اونٹ شاہ پور کانجراں منڈی میں بھرپور شان و شوکت سے پہنچا ہے۔  اس اونٹ کا نام بھی اس کے مالک نے اس کی جسامت کے باعث جہاز ہی رکھا ہے۔رحیم یار خان سے آیا ہوا یہ جہاز دودھ مکھن کھا کر بڑا ہوا ہے۔

 مالک کہتا ہے کہ اس نے چار سال اسکے ناز و نخرے اٹھائے اور اس کی قیمت بھی جہازی ہے،جہاز نامی اس اونٹ کی قیمت بھی جہازی ہے، ایک یا دو نہیں بلکہ مالک نے اس کی ڈیمانڈ رکھی ہے پورے پندرہ لاکھ روپے۔اگر آپ کو بھی صحرائی جہاز چاہیئے تو لاہور کی شاہ پور کانجراں منڈی میں پہنچ جائیں۔

مزیدخبریں