کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مادورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی ان مشقوں میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی حصہ لیں گے۔
یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا پر عسکری کارروائی کی دھمکی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ مادورو نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ایک سامراجی طاقت کے حملے کے لیے تیار رہیں۔
دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وینزویلا میں آمریت کے مسئلے کا پرامن طریقے سے حل تلاش کیا جائے گا۔