واٹس ایپ کا تصاویر کی خوبصورتی کیلئے مزید فلٹرز متعارف کرانیکا اعلان

06:24 PM, 15 Aug, 2017

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مشہور سمارٹ فون کے میسنجر واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے شاندار فلٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کئی فوٹو فلٹرز پر کام شروع کر دیا ہے جنہیں جلد ہی واٹس ایپ اینڈرائیڈ ورژن کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔واٹس ایپ پوپ، بلیک اینڈ وائٹ، کول، کروم اور فلم فلٹر پیش کرے گا جسے آپ مستقبل قریب میں استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ نے حال ہی میں آئی فون کے لیے فوٹو مینیجر بھی تیار کیا ہے جس میں تصاویر کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں