بنگلہ دیش میں مبینہ خود کش بمبار کو ہلاک کر دیا گیا

05:27 PM, 15 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ خود کش حملہ آور  کو ہلاک کر دیا۔

بنگلہ دیش کے خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے مخبر   کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم اسلامی تنظیم کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپے ہوئے ایک مبینہ خود کش حملہ آور  کو ہلاک کر کے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور   کی شناخت اور اس کے تنظیمی روابط کے حوالے سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔

مزیدخبریں