نواز شریف نے پاناما فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی

03:45 PM, 15 Aug, 2017

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی۔ نواز شریف کی جانب سے 34 صفحات پر مشتمل نظر ثانی اپیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے جمع کروائی۔

درخواست میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جس بنیاد پر انہیں نااہل کیا گیا وہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے تھے۔ لہذا سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں