اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی من مانیاں عروج پر ہیں ۔سپریم کورٹ کے حکم پر فارغ کیے گئے 4 ڈائریکٹر جنرلز کو دوبارہ بھرتی کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے میجر ریٹائرڈ طارق، میجر ریٹائرڈ برہان، میجر ریٹائرڈ شبیر اور عالیہ رشید کو نیب میں بطور کنسلٹنس بھرتی کیا گیا جبکہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی نیب کوئٹہ میجر ریٹائرڈ طارق، ڈی جی لاہور میجر ریٹائرڈ برہان، میجر ریٹائرڈ شبیر کو کراچی اور عالیہ رشید کو نیب ہیڈ کوارٹرز سے فارغ کیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں