لاہور: چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں معطل سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی بحالی کا امکان ہے۔ ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد ظفر حجازی کو معطل کر دیا گیا تھا ان کی جگہ 24 جولائی کو ظفر عبداللہ کو قائمقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ضمانت پر رہائی کے بعد ظفر حجازی کی ظفر حجازی کی دوبارہ تعیناتی کا امکان ہے۔ رواں ہفتے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔
فیصلے پر سابق چیئرمین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ظفر حجازی کی دوبارہ تعیناتی ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور کی طرز پر ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں