ممبئی:کرن جوہر نے "سٹوڈنٹ آف ا یئر2" کے مر کزی اداکار کا اعلان کر کے لوگوں کے تجسس اور انتظار کوختم کر دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ٹائیگر شروف فلم "سٹوڈنٹ آف ا یئر2" میں مر کزی کردار ادا کریں گے جبکہ پونیت ملہوترا فلم کو ڈائر یکٹ کر یں گے۔
تاہم فی الوقت باقی کاسٹ کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ"سٹو ڈنٹ آٖف ا یئر" کے وقت پر بھی یہ خبریں منظرعام پر تھیں کہ ٹائیگر شروف فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن اب ایک لمبے عرصے کے انتظار کے بعد کرن جوہر نے تصدیق کر دی ہے ٹائیگر شروف فلم "سٹوڈنٹ آف ا یئر2" میں مر کزی کردار ادا کریں گے۔