ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی آنکھیں عطیہ کر نے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتا یا کہ نہ صرف یامی گوتم از خود بلکہ ان کا خاندان بھی یہ نیک کام کر نے کا ارادہ رکھتا ہےاور ان کو اپنے خاندان کے اس عہد پر فخر ہے۔
تاہم اداکارہ آج کل لوگوں میں اعضاء عطیہ کر نے کے بارے میں آگاہی پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے "ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے" پر اعضاء عطیہ کرنے کی اہمیت پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ جو لوگ بینائی سے محروم ہوتے ہیں ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے لیکن ان کے لیے اپنے اعضاء ضرور عطیہ کر سکتے ہیں۔
لہذا انہوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کر نے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کیونکہ ان کو لگتا ہے شاید ان کے اس عہد سے کسی کی زندگی بہتر ہو سکے۔
یاد رہے کہ یامی گوتم نے فلم "کابل" میں اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم سائن کر نے سے پہلے عہد کیا تھا کہ وہ اپنی آنکھیں عطیہ کریں گی۔