اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، تاہم اس بچت کو عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان میں موٹروے طرز کی ہائی وے کی تعمیر پر صرف کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقوں قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کو جوڑنے والی سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا، جو خونی سڑک کے نام سے جانی جاتی ہے۔ منصوبے پر تقریباً 300 ارب روپے خرچ ہوں گے اور اسے آئندہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے کراچی تک موٹرویز مکمل ہو چکی ہیں، اب وقت ہے کہ بلوچستان کو بھی جدید انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔