لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) نے لاہور میں "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں معروف بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر رومانو ایلیونے نے شرکت کی۔ سیمینار میں پراجیکٹ مینجمنٹ کی موثر حکمت عملی، وسائل کے بہتر استعمال، اور معاہدوں میں تنازعات سے بچاؤ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر رومانو نے شرکا کو دنیا بھر میں اپنے کام اور تجربات سے سیکھے گئے اسباق سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق منصوبوں کی تکمیل اور تنازعات کے کم سے کم امکانات کی منصوبہ بندی ایک کامیاب پراجیکٹ مینجمنٹ کی بنیاد ہے۔
تقریب میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس نے شرکت کی، اور ڈاکٹر رومانو کے تجربات کو سراہا۔ سیمینار میں NTDC کے سینئر افسران، جنرل منیجرز، اور چیف انجینئرز نے بھی شرکت کی.