راولپنڈی: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) نے خواتین کی شمولیت اور بااختیاری کو فروغ دینے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر کو اپنی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
یہ اعلان چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب "شی لیڈز – اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن" کے دوران کیا گیا، جس میں ملک بھر سے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں نگار جوہر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔
آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نگار جوہر نے خواتین کے لیے ممکنات کی نئی مثال قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ جنرل نگار 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی پاکستانی خاتون فوجی افسر ہیں، جبکہ 2021 میں وہ آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بھی بنیں۔