کراچی: سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 3224 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔