اسلام آباد :صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے چترال، دیر، سوات اور دیگر پہاڑی اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ مقامی آبادی کو بروقت خبردار کیا جائے، ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا جائے، اور تمام حفاظتی وسائل فوری دستیاب رکھے جائیں۔ سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔