اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch) نے پاکستان کی طویل المدتی غیر ملکی کرنسی (Long-Term Foreign Currency) کی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے اسے 'ٹرپل سی پلس' (CCC+) سے بڑھا کر 'بی منفی' (B-) کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا آؤٹ لک بھی "مستحکم" قرار دیا گیا ہے۔
فچ کے مطابق پاکستان نے بجٹ خسارے کو محدود کرنے کے اقدامات کیے ہیں اور معاشی ڈھانچے میں اصلاحات سے بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ مالی سال میں 7 فیصد تھا۔