تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکی تیل درآمد کرنے پر غور

03:14 PM, 15 Apr, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے امریکی خام تیل کی خریداری پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا۔ یہ قدم ممکنہ طور پر تجارتی خسارہ کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کی امریکہ روانگی سے قبل یہ تجویز زیر غور آئی ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت پاکستان ممکنہ طور پر ایک ارب ڈالر تک کا خام تیل خرید سکتا ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے اس معاملے پر باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے ایک قومی اخبار کو بتایا ہے کہ حکام 10 فیصد تیل اور پٹرول کی درآمد امریکہ سے کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے 6 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے پر قابو پایا جا سکے۔

مزیدخبریں