لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی، پانچ کلومیٹر طویل فصیل اور مغلیہ طرز کے باغ کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی، پانچ کلومیٹر طویل فصیل اور مغلیہ طرز کے باغ کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب حکومت نے قدیم لاہور کو محفوظ بنانے اور اس کے تاریخی حسن کو اجاگر کرنے کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل اور 20 فٹ بلند فصیل کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ منصوبہ نواز شریف کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جو لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائل کے پیٹرن انچیف ہیں۔ فصیل کے ساتھ ساتھ مغلیہ طرز کا باغ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہر کا تاریخی منظر نامہ بحال ہو سکے۔

منصوبے پر 4 ارب 80 کروڑ 29 لاکھ روپے لاگت آئے گی، اور یہ سرکلر روڈ کے ساتھ تعمیر ہو گا۔ شہر کے 12 تاریخی دروازوں کی تزئین و آرائش، اندرون شہر میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ، اور پیدل گزر گاہیں بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔