عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن پر 17 اپریل کو تعطیل

02:59 PM, 15 Apr, 2025

عمرکوٹ: ضلع عمرکوٹ کے عوام 17 اپریل کو اپنے ایک عظیم سیاسی رہنما، نواب یوسف تالپور کی خالی کردہ نشست پر نئے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ سندھ حکومت نے اس دن کو عام تعطیل قرار دے دیا ہے تاکہ شہری اپنی قومی ذمہ داری بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔

نواب یوسف تالپور گزشتہ سال کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے، لیکن رواں سال فروری میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کے بعد حلقہ این اے 213 خالی ہو گیا تھا، جہاں اب ضمنی الیکشن کے ذریعے نیا نمائندہ منتخب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں