ملک بھر میں اپریل سے جولائی تک گرمی کی شدید لہر کا امکان ، ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

12:28 PM, 15 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں گرمی بڑھنے لگی ہے اور محکمہ صحت نے اپریل سے جولائی کے دوران شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے خدشے کے پیش نظر عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران گرمی سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر احتیاط نہ کی جائے تو جسم کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے، جو موت یا مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید یہ کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں چکر آنا، سردرد، تیز بخار اور جسم کا غیرمعمولی طور پر ٹھنڈا ہو جانا  وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی ایچ او نے خاص طور پر ایتھلیٹس، مزدوروں اور ان افراد کو خبردار کیا جو زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، ہلکے اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں، اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔

مزیدخبریں