کرک اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

کرک اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر ایک مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لکی غنڈکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسافر وین ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی اور ٹرالر کے نیچے پھنس گئی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں حادثات کے بعد متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں