چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

10:51 AM, 15 Apr, 2025

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے، جس میں آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، چیف جسٹس نے ایک اور اجلاس 2 مئی کو بلایا ہے جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی پر مشاورت ہوگی۔ اسی دن پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے بھی ممکنہ ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں