اسلام آباد :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے53 پیسے فی لیٹر،ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے14 پیسےفی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن کردیاگیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔