نئی دہلی :مودی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایکس کی انتظامیہ نے 26 فروری اور 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بند کیے۔
ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے کہا کہ بند کیے جانے والے ان اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جارہا تھا۔