لاہور: تحریک انصاف نے 19 اپریل کولاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔ تحریک انصاف نے لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔
امیدوار این اے 119 میاں شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں تحریک انصاف نے 19 اپریل کے لئے جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے
میاں شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، انتظامیہ این او سی جاری کرے اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔