آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلیے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے: بیرسٹر گوہر

06:21 PM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان  کاکہنا ہے کہ    آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلیے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان   نے پارلیمنٹ ہائوس   میں نجی ٹی وی  پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہنا ہے کہ    آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلیے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ لوگ بھٹو کے نظریات کو فالو کرنا بھول گئے ہیں،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے امیدوار کو تشدد کر کے بٹھایا، آصفہ بھٹو کو بلامقابلہ منتخب کرایا، یہ ان لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ موروثی سیاست چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا یہ اپنی قابلیت پر آتیں۔


بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم احتجاج کریں، ہماری کوشش ہے کہ آگے کی طرف بڑھیں، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور تب تک ہوگا جب تک مینڈیٹ واپس نہیں مل جاتا۔

مزیدخبریں