آصفہ بھٹو زرداری نے  بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھالیا 

06:04 PM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آصفہ بھٹو زرداری نے  بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھالیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے آصفہ بھٹو سے حلف لیا۔ 

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔


دوسری جانب صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے، مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری صدر نے آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔

مزیدخبریں