یوٹیوب کے ویب ورژن کے انٹرفیس کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے

03:53 PM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن انٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

نئے ویب ورژن میں ویڈیو  ٹائٹل، اپ لوڈر کی معلومات اور  کمنٹس کو ویڈیو کے دائیں جانب ایک چھوٹے سے کالم میں شفٹ کیا جائے گا  جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو یوٹیوب کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں جبکہ سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف ویڈیو کے نیچے نمایاں ہوں گی۔

اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں