حکومت 5 ماہ سے زیادہ چلتی نظر نہیں آ رہی ، عمران خان کو رہا کر کے سیاسی ٹمپریچر کم کیا جائے: فواد چودھری

حکومت 5 ماہ سے زیادہ چلتی نظر نہیں آ رہی ، عمران خان کو رہا کر کے سیاسی ٹمپریچر کم کیا جائے: فواد چودھری

فواد : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ حکومت 5 مہینے حکومت پوری کر لے بڑی بات ہے۔ عمران خان کو جیل سے نکال کر سیاسی ٹمپریچر نیچے لایا جائے۔ 

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یہاں انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے لوگوں کو ہی قائل نہیں کر پا رہے تو پھر دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں انویسٹ کریں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ کا ہے؟  انہوں   نے  کہا کہ  پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے۔
 
 

مصنف کے بارے میں