کے پی کے میں بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8افراد جاں بحق

12:18 PM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا میں مسلسل بارش کے باعث نقصانات میں اضافہ ہونے لگا، مختلف حادثات کے دوران4بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق 12  زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بھر میں بارشوں کے باعث 85 گھروں نقصان پہنچاہے۔

خیبرپختونخوا میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہےلوئردیر کے نواحی گاؤں لقمان بانڈہ میں بارش نے تباہی مچادی۔چھت پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیوٹیمیں اور مقامی لوگ  ملبہ ہٹانےمیں مصروف ہیں۔

ٹانک میں پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ایک شخص  جاں بحق  2،بچے لاپتہ  ہوگئے۔گاڑی میں درجن سے زائد افراد سوار تھے۔

مزیدخبریں