اقلیتی نشست جے یو آئی کو دینے کے بجائے ٹاس کیا جائے : مسلم لیگ ن، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

اقلیتی نشست جے یو آئی کو دینے کے بجائے ٹاس کیا جائے : مسلم لیگ ن، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور : خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔  مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام  کی مخصوص اقلیتی نشست کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کے 7، 7 ممبران ہیں، اس لئے مخصوص نشست پر ٹاس ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں