سابق کپتان شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے 2 میچوں میں شرکت مشکوک

11:40 AM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر  اور سابق کپتان شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی باؤلنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے۔ اسلئے وہ پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں