پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےحلف اٹھا لیا

11:20 AM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔


پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائمقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا

پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان (گزشتہ روز) 14 اپریل کو ریٹائر ہو گئے تھے۔ 


پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999ء سے 2000ء تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔

وہ 2008ء سے 2010ء تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

 
 
 

مزیدخبریں