بلوچستان میں موسلادھار بارشوں   کےباعث مزید  2روزاسکول بند، متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ

11:11 AM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان  کے کئی اضلاع میں  موسلادھار بارشوں   کےباعث مزید  2روزاسکول بندکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔

موسلادھار بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے اسکول بند کرنے فیصلہ کیا۔ 

سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  کوئٹہ سمیت بارشوں والے اضلاع میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔

دوسری جانب، محکمہ موسمیات میں کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل،کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دن سے جاری بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات کے نتیجے میں گزشتہ رات تک کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ صوبے میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سوراب میں 2، ڈیرہ بگٹی میں 2، پشین میں 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ لورالائی اور کیچ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
 

مزیدخبریں