اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب 16 کی بجائے 18اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پہلے مشترکہ اجلاس 16اپریل کو طلب کیا گیا تھا جس کی تاریخ اب تبدیل کردی گئی ہے، تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کر کے 18 اپریل کو طلب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
مشترکہ اجلاس جمعرات سہ پہر 4بجے شروع ہوگا۔ صدر مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، آج کے اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
آصفہ بھٹو پہلی بار رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی۔اجلاس شام 5بجے طلب کیا گیا ہے۔