لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت میں 4جبکہ نان کی قیمت میں 5روپے کمیکا اعلان کر دیا۔
مہنگائی کےستائے عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا ریلیف دے دیا، روٹی کی قیمت میں 4جبکہ نان کی قیمت میں 5روپے کمی کردی گئی۔
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں روٹی کی قیمت 20سے کم کرکے 16روپے کردی گئی۔ نان کی قیمت 25روپے سے کم کرکے 20روپے کردی گئی۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی روٹی اور نان کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔
وسری طرف نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کردیا ۔