سعودی اعلیٰ سطح وفد کی آج پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا

08:27 AM, 15 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کا  ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج  اسلام آباد  پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیرخارجہ کریں گے۔ وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کےحالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں