ایرانی حملے میں سب سے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا: اسرائیل کا اعتراف

ایرانی حملے میں سب سے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا: اسرائیل کا اعتراف

تل ابیب : اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئربیس کو نقصان پہنچا ہے۔  پانچ ایرانی میزائلوں سے نیواتیم (Nevatim) ایئربیس کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیواتیم ایئربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی محاذ ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا۔

 
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کئے، میزائل اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں