خرطوم: سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد مختلف شہروں میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ دارالحکومت میں آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق خرطوم میں سوڈان کے صدارتی محل کے قریب بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور خرطوم ائیرپورٹ سے دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔ اس کے علاوہ سوڈان کے شہروں مروی اور بحری میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔