عدلیہ میں بڑی دراڑ،  بینچ کی تشکیل دیکھ کر سمجھ آجاتی ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا:  اعتزاز احسن

08:58 PM, 15 Apr, 2023

کراچی: پاکستان  پیپلزپارٹی کے  سینئر رہنمااور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے  کہ کئی ہفتوں سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ میں بہت بڑی دراڑ آگئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوے معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ اس وقت عدلیہ میں 2گروپ بن چکے ہیں اور اب عالم یہ ہوگیا ہے کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر سمجھ آجاتی ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس وقت ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔


اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ کیا اس ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی ہے یا نہیں،کیا 90 روز میں الیکشن ہونے چاہیے یا نہیں،اس معاملے کو بینچ کی تشکیل میں الجھا دیا گیا ہے، آئین کہتا ہے 90 روز کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔

مزیدخبریں