پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار

کراچی: پی ٹی آئی کے  سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے مطابق  علی زیدی کو سندھ آفس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے،علی زیدی اور علی امین سمیت 3ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار اور اغوا کیاگیا ۔

علی زیدی کے خلاف براہیم حیدری تھانے  درج   مقدمہ میں شکایت کنندہ نے لکھوایا ’’علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپے لیے، جس بدلے مجھے ایک فائل ملی، جس کی قیمت 16 کروڑ 75 لاکھ روپے تھے، اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے 6 ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا۔‘‘

 
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’جب میں نے وقت مقررہ پر رقم کا تقاضا کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا، جب رقم نہ ملی تو میں نے فائل بیچنا چاہی تو وہ جعلی نکلی، ملزم سے رقم کے لیے بار بار رابطہ کرنے پر مجھے دھمکیاں ملنے لگیں۔‘‘