نیب میں پروزیزالہیٰ کے خلاف سرکاری اشتہارات کے سکینڈل کی تحقیقات شروع

02:48 PM, 15 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی ٰکےخلاف ایک اور انکوائری کھول لی ، ڈھائی ارب روپے کے سرکاری اشتہارات کے سکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

 نیب ذرائع کے مطابق   پرویزالہیٰ کے دور میں تین ماہ کے عرصے میں میڈیا کو بغیر ریلیز آرڈرز دیے گئے، اس حوالے سے  نیب نے سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ  کو  ریکارڈ  فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ  خط  لکھ دیا ہے ۔

 یاد رہے کرپشن کے ایک اور کیس میں  سابق اسپیکر  پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہی عبوری ضمانت کیلئے جمعہ کے روز انٹی کرپشن عدالت  میں  پیش ہو  ئے تھے جہاں ان کی   عبوری ضمانت میں  27 اپریل تک توسیع کردی گئی  ۔

اینٹی کرپشن عدالت  میں سابق سپیکر  پنجان اسمبلی  چوہدری پرویزالہی ان کے بیٹے مونس الہی کے ساتھ ساتھ  محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت لینے کا کیس ہے، مخکمہ انٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کیخلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں