راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کور کمانڈرز کانفرس میں ملک و خطے کے ماحول، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ کیا، عسکری قیادت نے پاکستان کے پرعزم عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کی باقیات کےخلاف جاری آپریشنزپراظہاراطمینان کیا ، کانفرنس کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت ہرطرح کےچیلنجزسےنمٹنےکےلیےتیارہے، مسلح افواج اندرونی وبیرونی خطرات کاجواب دینےکےلیےہمہ وقت تیارہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مغربی سرحد کیساتھ خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل قومی اور حکومتی سوچ کی ضرورت ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔