کراچی:کے الیکڑک کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 58 پیسے کے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 58 پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفیکشن کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سارفین کے علاوہ باقی تمام صارفین پر ہو گا ۔
خیال رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی،نیپرا اتھارٹی نے 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کی تھی۔