ایسا کونسا حادثہ پیش آیا جس کے بعد انڈسٹری میں انٹری ہوئی ،ماڈل پلوشہ نے سب بتا دیا 

11:37 PM, 15 Apr, 2022

نیو نیوز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں انٹری ہوئی انٹرٹیمنٹ کے دو ایسے ستاروں کی جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت حاصل کر لی ،جی ہاں ہم بات کر ر ہے ہیں ایکٹر شمعون عباسی اور ماڈل پلوشہ خالد کی ۔۔۔

پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے ایکٹر شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں ایک رائٹرز فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اس کا فائدہ یہ ہے کہ کہانی کو  بنانے میں آسانی ہو جاتی ہے اور پھر اسی لکھی ہوئی کہانی کو خود ہی کی ڈائریکشن  سے کام کرنا شروع کر دیتا ہوں ۔

پروگرام جی سرکار میں شمعون کا کہنا تھامیرے پر اب بہت زیادہ ولن کا ٹھپہ لگ چکا ہے اور اب تو جہاں ولن چاہیے ہوتا ہے وہاں شمعون عباسی کا نام آنا شروع ہو جاتا ہے۔لیکن ولن کے کردارسے میں بہت مطمئن ہوں اور مجھے اس سے بہت زیادہ پہچان بھی ملی ہے ۔

شمعون نے  ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ اب ہمیں ڈراموں میں عورت کے رونے دھونے کے کرداروں سے باہر آنا چاہیے  تاکہ ہم اپنی خوشی  کا  بھی اظہار کر سکیں۔اب لوگ ڈیجیٹیل اور ویب سیریز کی طرف جاتے ہوئے نظرآرہے اور  اس کی وجہ اسکرپٹ  کی تبدیلی ہے  اور اب ڈراموں کا اسکرپٹ بدلنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے ماڈل پلوشہ خالد کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ میں ایک حادثاتی  ماڈل بنی ہوں  پہلی  دفعہ ریمپ پر واک کی    تو کافی لوگوں نے سراہا  اور  پھر مزید کام ملنا شروع ہو گیا۔خواہش ہے  کہ جلد ہی ایکٹنگ میں اپنا سفر شروع کروں ۔

مزیدخبریں