پشاور:پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں سات جوانوں کی شہادت پ دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کر لیا۔
افغان ناظم االامور کو طلب کر کےپاکستان نے افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے اور سرحدی رابطوں کو موثر بنائے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود، افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے،افغان اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک اور باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔توقع ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔