بحری جنگی جہاز تباہ کرنے پر روس کا جوابی وار 

10:01 PM, 15 Apr, 2022

ماسکو :روس نے اپنے جنگی بحری جہاز کو تباہ کرنے کا بدلہ لے لیا ،روس نے جوابی وار میں یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب میزائل تیار کرنے والے ایک پلانٹ کو ہی تباہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق روس نے اپنا جنگی بحری جہاز تباہ ہونے کے اگلے ہی روز یوکرین سے بدلہ لے لیا ،کیف میں میزائل تیار کرنے والاپلانٹ ہی تباہ کر دیا ۔

دوسری جانب روس نے جنگی بحری جہاز کو یوکرین کی جانب سے  میزائلوں سے نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ روس کا کہنا ہے جنگی جہاز  ’’موسکووا ‘‘ بحیرہ اسود میں آگ آگ لگنے اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ڈوبا۔

مزیدخبریں